پاکستان اور چین کے درمیان دوستی ہر دور میں اٹوٹ ہے،چینی سفیر

نئے دور میں ہمسایہ سفارت کاری میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بدستور اولین ترجیح رہے گی چینی صدر کے تاریخی دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا نیا باب کھلا ہے ،چینی جریدہ میں مضمون

بدھ 18 اپریل 2018 15:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان میں چین کے سفیر ژائو جن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ چین کے تعلقات نئے دور میں ہمسیایہ سفارت کاری میں بدستور اولین ترجیح رہے گی،چینی جریدہ چائناز ڈیلی میں شائع شدہ ایک مضمون میں انہیوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دوستی کبھی بھی نہیں ٹوٹ سکتی،انہوں نے کہا کہ اپریل 2017میں چین کے صدر شی جن پھنگ کے تاریخی دورہ پاکستان نے پاکستان اور چین کی تاریخ میں نئے باب کا آغاز کیا ہے،بیلٹ و روڈ منصوبے کے اہم اولین منصوبے کے طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)زبردست نتائج کے ساتھ آگے بڑا ہے، ژائو جن کے مطابق سی پیک کے تحت انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 43فوری نتائج والے منصوبوں میں سے مجموعی طور پر 22منصوبے یا تو زیرتعمیر ہیں یا 19بلین امریکی ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ہیں،سرمایہ کاری،سائنس اور ٹیکنالوجی،ثقافت،تعلیم و دفاع کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان علمی تعاون میں اضافہ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ کہا جاسکتا ہے،چین اور پاکستان کے تعلقات ہمسایہ ممالک کیلئے مشترکہ مستقبل والی برادری اور نئے قسم کے بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے کی ہماری مہم میں اولین اور اہم مظاہرہ بن گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستان کے صدر ممنون حسین چنگڈا نے ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کرینگے،یہ دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کرنے کیلئے ایک اور موقع ہو گا،انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ چین اورپاکستان کے درمیان تعلقات بنی نوع انسان کیلئے مشترکہ مستقبل والی برادری کی تعمیر میں مثالی کردار اداد کرتے ہوئے ملکی سطح پر تعلقات میں برتری حاصل کرتے رہے گئے،انہوں نے کہا اب جبکہ کہ 2018کیلئے چین کے سفارتی ایجنڈوں کا اعلان کر دیا گیا ہے،ہم پارٹی کی 19ویں قومی کانگریس کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کی کوششوں میں سفارتی محاز پر اولین اور ایجاداتی جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2018کا سال چین کی ترقی کیلئے اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :