شہدا ء کی قربانیاں تحریک آزادی کاایک قیمتی اثاثہ ہیں‘محمد یاسین ملک

مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت کے اصل ذمہ دار بھارت نواز سیاست دان ہیں‘چیئرمین لبریشن فرنٹ

بدھ 18 اپریل 2018 15:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری قتل و غارت کے اصل ذمہ دار بھارت نواز سیاست دان ہیں جو نام نہاد انتخابات کے دوران تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگتے ہیں لیکن اقتدار میں آتے ہی نہتے نوجوانوں کی نسل کشی کے احکامات صادر کر دیتے ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمدیاسین نے گاندر بل کے علاقے چھتر گل میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار کشمیریوں کے جگر گوشے اور کھلتے پھول اپنے پائوں تلے روندھ رہے ہیںاور بھارت نواز رہنمائوں کو اس قتل و غارت اور انسانی المیے پر کوئی غم یا کوئی ندامت محسوس نہیں ہورہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار اگر چہ اس قتل و غارت میں براہ راست شریک ہیں لیکن اس کی ذمہ داری براہ راست اٴْن بھارت نواز سیاست دانوں اور جماعتوں پر عائد ہوتی ہے جو ستر برس سے کشمیریوں کے سروں پر مسلط ہیں۔

محمد یاسین ملک نے کہا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نہ رکنے والی قتل و غارت اور نسل کشی ہو یا پھر کمسن آصفہ کی آبرو ریزی او ر قتل کا بہیمانہ واقعہ ‘ اس سب نے بھارت کی کٹھ پتلیوں کی اصلیت کو عیاں کردیا ہے۔محمد یاسین ملک نے کہا کہ بھارت کے یہ گماشتے کشمیریوںکو مذہب، مسلک، علاقے اور زبان و نسل کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے درپے ہیں اور ان لوگوں کا کام صرف اور صرف بھارت کے ناجائز تسلط کو دوام بخشنااور بھارتی مفادات کی رکھوالی کرناہے۔

انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کنگن میں حال ہی میں شہید ہونے والے نوجوانوں عامر حمید لون اورگوہر احمد راتھر کو شاندار ا خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے مسلسل قتل نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ ظالمو ںاور جابروں کے نزدیک کشمیریوں کے لہو کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کشمیریوں کا قیمتی اثاثہ ہیں جس کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :