بھمبر میرپور روڈ پر گڑھا رحمن کے مقام پر پلی دیواروں میں خلا کے باعث بیٹھنے لگی

بدھ اپریل 15:50

بھمبر۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) بھمبر میرپور روڈ پر گڑھا رحمن کے مقام پر پلی کی دیواروں میں خلا اور بیٹھنے لگی ہے محکمہ شاہرات نوٹس لیں ، میرپور بھمبر روڈ کی تعمیر نو شروع ہوچکی لیکن مین روڈ کی پلی کی دیواریں میں خلا آنے کی وجہ سے پلی بیٹھنے لگی کسی وقت کوئی واقعہ پیش آسکتا ہے اور بھمبر میرپور روڈ بند ہوسکتی ہے اہلیان علاقہ نے سیکرٹری شاہرات، چیف انجنیئر اور ایکسین شاہرات بھمبر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔