لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے

پارٹی سیاست سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیا رکررہا ہوں،اب کسی سیاسی سرگرمی یا پارٹی سے وابستگی میں دلچسپی نہیں رکھتا، سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 جولائی 2025 22:18

لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ..
کوئٹہ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 16 جولائی 2025ء ) سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفا دے دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پارٹی سیاست سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیا رکررہا ہوں، لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ سابق وزیر اور سابق گورنر بلوچستان بھی رہ چکے ہیں۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اب کسی سیاسی سرگرمی یا وابستگی میں دلچسپی نہیں رکھتا، سیاسی ساتھیوں کو مشورہ ہے وہ پارٹی کے اندر اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل سیاسی سفر میں ساتھ دینے والے تمام افراد کا مشکور ہوں، پاکستان کی خدمت اپنی نجی حیثیت میں جاری رکھوں گا۔