
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر میڈیا کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے
پی ٹی آئی دور میں 150 روپے فی لیٹر پٹرول پر شور مچانے والے آج کیوں خاموش ہیں؟ ڈیڑھ ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 30 روپے تک اضافہ ہوا، اب مزید مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 16 جولائی 2025
20:33

(جاری ہے)
پٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے خورد و نوش سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، عمران خان کے دور میں 150 روپے فی لیٹر پٹرول پر شور مچانے والے آج کیوں خاموش ہیں؟ عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور جعلی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، جعلی حکمرانوں کی تمام توجہ عمران خان کو جعلی مقدمات میں جیل میں رکھنے پر مرکوز ہے، عوام کو ریلیف دینا اور سکھ کا سانس دلانا جعلی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں، جعلی حکومت صرف اپنی کرسی بچانے میں مصروف ہے۔
دوسری جانب وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ٹریفک پولیس کو محنت کشوں کے چالان کم اور وارننگ زیادہ دینے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بڑی مشکل سے اپنے بچوں کیلئے رزق کماتے ہیں، زیادہ چالان بھرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بڑی گاڑیوں اور طاقتور لوگوں کو زیادہ چالان دیں۔ میڈیا کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پولیس لائنز پشاور کا دورہ۔ وزیراعلی کی پولیس لائنز میں منعقد پولیس دربار میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء کو عزت دیتی ہیں وہ دفاعی طور پر ناقابل شکست ہوتی ہیں. جب تک شہداء اور انکے خاندانوں کو عزت نہیں بخشیں گے پولیس کے جوانوں میں قربانی کا جذبہ نہیں پیدا ہوگا۔ شہداء کے اہل خانہ کسی بھی سرکاری دفتر میں جائیں گے،تو کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے دفتر میں بھی شہداء کے اہل خانہ کا کھڑے ہوکر استقبال کیا جائے گا، پولیس شہداء نے ہمارے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ پولیس کے پاس وسائل کی کمی کو پہلی ترجیح میں پورا کر رہے ہیں، جب پہلے مجھے پولیس دربار میں شرکت کی دعوت دی گئی تو میں نے کہا جب پولیس کے لیے کچھ کرلوں گا تب شرکت کروں گا، گذشتہ ایک سال کے دوران پولیس کی ضروریات پوری کرنے پر کافی کام کیا مزید بھی کریں گے، پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لئے وسائل کی کمی کو کھبی رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ ہم نے پولیس فورس کا بجٹ رواں سال 124 ارب روپے سے بڑھا کر 158 ارب کر دیا ہے، پولیس کی تنخواہ میں اضافہ ان کا اپنا حق تھا ، ہم نے کے پی پولیس کی تنخواہوں کو بڑھا کر دیگر صوبوں کے برابر کر دیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
"جب پٹرول، ڈیزل، بجلی، آٹا، سبزیاں مہنگی ہوں تو سمجھ جاو وزیر اعظم چور ہے"
-
حکومت ایک منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے جس سے ہوشیار رہا جائے
-
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر میڈیا کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ٹریفک پولیس کو محنت کشوں کے چالان کم اور وارننگ زیادہ دینے کی ہدایت
-
غزہ: خوراک کی اسرائیلی تقسیم یا فلسطینیوں کے لیے موت کا پھندا؟
-
یوکرین: روسی حملوں میں تیزی سے شہری ہلاکتوں میں اضافہ
-
شام میں فرقہ وارانہ تشدد میں ہلاکتوں پر یو این چیف کو تشویش
-
متوسط آمدنی والے ممالک میں گوشت اور دودھ کی طلب میں اضافہ، رپورٹ
-
'سی سی ڈی‘ پولیس: کیا عوامی تاثر بدل سکے گا؟
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبہ بھر کی نوتعمیرشدہ سڑکوں اور گلیوں کی بیوٹیفکیشن کرنے کی ہدایت
-
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور شوگر مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جو چینی امپورٹ کی جا رہی ہے وہ اس وقت پاکستان آئے گی جب فصل کی خریداری شروع ہو جاتی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.