
ْلائیو اسٹاک پروڈکشن کے اعتبار سے پاکستان دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے،میاں زاہد حسین
پاکستانی حلا ل فوڈ انڈسٹری کو اس کا جائز مقام دلانے کیلئے جدید خطوط پر استوارکیا جائے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
بدھ 18 اپریل 2018 16:30
(جاری ہے)
حلال سرٹیفیکیشن کے لئے ملک میں حلال انڈسٹری ریسرچ سینٹرموجود ہے جو سرٹیفیکیشن کے ساتھ ملک کی پہلی ریسرچ بیسڈ ایڈوائزری کونسل ہے۔
پاکستان میں حلال پروڈکٹس کی صنعت 2013ء میں14ملین ڈالر سالانہ سے 2015ء میں 244ملین ڈالر سالانہ ہوئی، جو ایک سنگ میل ہے۔ دنیا بھر کے 2ارب مسلم جبکہ 500ملین غیر مسلم حلال پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں جو اس شعبہ میں ترقی کے روشن امکانات کی دلیل ہے۔ پاکستان میں اس شعبہ کی ترقی کا قدرتی طور پر انتہائی زبردست پوٹینشل موجود ہے، پاکستان کی میٹ کوالٹی، حلال ہونے کی یقین دہانی اور پاکستان کی جغرافیائی لوکیشن جہاں افغانستان، مشرق وسطیٰ کے ممالک، روس، چین اور ایران کے ساتھ براہ راست برآمدات کی سہولت پاکستان کی حلال فوڈ انڈسٹری کو دنیا کے دیگر ممالک سے ممتاز کرتی ہے۔ باوجود ان سہولیات کے نا اہلی کے باعث پاکستان کی حلال فوڈ انڈسٹری کو دنیا بھر میں وہ مقام حاصل نہیں ہوا جس کی اہلیت اس صنعت میں موجود ہے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میںکہاکہ پاکستان دنیا بھر کے لئے حلال پروڈکٹس کے حب کے طور پر ابھر نے کی صلاحیت رکھتا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اس صنعت سے وابستہ افراد اور کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور برآمدات کے حوالے سے گلوبل مارکیٹس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس صنعت کو جدید خطوط پر استوار کریں۔ حلال فوڈ کی دنیا بھر میں زبردست ڈیمانڈ ہے جس میں انڈونیشیا، بھارت، اور عرب ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ اور امریکہ بھی شامل ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروڈکشن میں پاکستا ن کا نمبر پانچواں ہے مگر تاحال حلال پروڈکٹس کی ایکسپورٹ کے حوالے سے پاکستان ٹاپ ٹین ممالک میں نہیںآسکا جو باعث تشویش ہے۔ یورپ او رامریکہ میں مسلمانوں کی تعداد بڑھنے سے حلال فوڈ کی ڈیمانڈ زوروں پر ہے اگر پاکستان ان ملکو ں میں برآمدات کے حصے کو بڑھائے تو پاکستانی معیشت کو بہت سہارا مل سکتا ہے۔ پاکستان کی حلال میٹ پروڈکشن اور گلوبل ڈیمانڈ میں تیز ترین اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ پاکستان کی حلال فوڈ انڈسٹری دنیا میں منفرد اور خصوصی مقام حاصل کرسکتی ہے۔حکومت متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کر نے کے لئے پابند کرے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.