بجلی کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان ‘گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘

بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ایس ڈی او برقیات سٹی ون مظفرآباد محسن میر کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 18 اپریل 2018 18:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) ایس ڈی او برقیات سٹی ون مظفرآباد محسن میرنے کہا ہے کہ بجلی کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان جب کہ گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ڈیفالٹرحضرات ریکوری کو یقینی بنائیں،شہر کے اندر بجلی لوڈشیڈنگ صرف دوگھنٹے ہو رہی ہے۔

بجلی چوروں کے خلاف جرمانے اور ایف آئی آر درج بھی کررہے ہیں،بقایاجات کی ریکوری کا کام جاری ہے۔صارفین کی بجلی اہلکاروں کے خلاف شکایات پر ازالہ بھی کر رہے ہیں،شہریوں کی تعاون کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او برقیات سٹی ون مظفرآباد محسن میر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جائز شکایات کا ازالہ کیا جائیگا،بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں گے ،شہر یوں کی اکثریت بجلی بلات جمع کروارہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں بجلی بلات جمع نہیں کرواتے ان کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائیگا،محکمہ برقیات کے میٹرریڈر اور لائن مین جو صارفین کو بلاوجہ تنگ کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

قانون سب کیلئے برابر ہے قانون سے بالاکوئی بھی نہیں ہے،میٹرریڈحضرات موقع پر جاکر میٹر پر موجود ریڈنگ نوٹ کریں۔بغیر میٹردیکھے ریڈنگ ڈالنے والے میٹرریڈر حضرات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگاشہریوں کوبلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :