میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ‘فٹ پاتھوں پردوکانداروں کی جانب سے لگائے تھڑوں پر پابندی عائد

بدھ 18 اپریل 2018 18:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ،فٹ پاتھوں پردوکانداروں کی جانب سے لگائے تھڑوں پر پابندی عائد،نوپارگنگ زون میں کھڑے متعد د موٹر سائیکل کو جرمانہ اور ضبط ،دوکانداروں کو قانون کی خلاف ورزیوں پر وارننگ ،متعدد کو جرمانے ،تفصیلات کے مطابق شہریوں کی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول ،اے سی عاصم خالد اعوان،چیف آفسیر بلدیہ سید مقصود اقبال کاظمی،مجسٹریٹ سید سجاد شاہ،سارجنٹ راجہ سجاد خان،ارم قر یشی ،حمید اعوان ،شکیل کیانی ،راجہ شاہداور پولیس اور بلدیہ کے عملہ کے ہمراہ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

دیگر گھڑی پن مارکیٹ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ،سہلی سرکار دربار تا گھڑی پن چوک مارکیٹوں کا معائنہ کیا اس دوران دوکانداروں کی جانب سے فٹ پاتھوں پر لگائے گئے تھٹروں کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے مشکلایات پیدا کی ہوئی تھی عوامی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی گئی ،دوکانداروں کو وراننگ آہند خلاف ورزی کرنے والی کی دکان سیل کر دی جائے گی اور دوکان کے مالک کو جرمانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شہریوں کی جانب سے کاروائی کے عمل کو سہراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کو سہولیات کی فرائمی کے لئے کاروائیان جاری رکھے گئے ۔

متعلقہ عنوان :