قدیمی ورثہ کے عالمی دن کی مناسبت سے مہر گڑھ پر ایک روزہ تصویری نمائش کا انعقاد

بدھ 18 اپریل 2018 19:36

کوئٹہ ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) جامعہ بلوچستان کے شعبہ فائن آرٹس اور محکمہ ثقافت اور ٹورازم کے زیر اہتمام قدیمی ورثہ کے عالمی دن کی مناسبت سے مہر گڑھ پر ایک روزہ تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی سیکریٹری ثقافت اور ٹورازم ظفر علی بلیدی جبکہ اعزازی مہمان خاص ڈاکٹر اکرم دوست بلوچ تھے ۔

(جاری ہے)

جس میں ڈین فیکلٹیز، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار جیند خان جمالدینی، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی قدیمی ورثاء کے عالمی دن کے حوالے سے مختلف قدیمی ورثاء ، ثقافت اور قدیمی تہذیب کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف پینٹنگ بنائے گئے تھے مہمان خصوصی اور دیگر نے تصویری گیلری کا جائزہ لیا اور پینٹنگ کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں عالمی دن کو منایا جارہا ہے بلوچستان جو تہذیب و تمدن کا گہوارہ ہے اور جس کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے مہرگڑھ جو پوری دنیا میں قدیم تہذیبوں میں شمار ہوتا ہے اور بلوچستان قدیم ورثے کے حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے تہذیب، ثقافت کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے جدید تحقیقی زرائع کو بروء کار لائیں اور جامعہ بلوچستان اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اس شعبے کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنے توانائیاں بروئے کار لارہی ہے صوبائی محکمہ ثقافت و ٹورازم کے تعاون اور اشتراک عمل سے جامعہ میں میوزیم کے قیام اس جانب اہم اقدام ثابت ہوگی آخرمیں مہمان خصوصی و دیگر نے آرٹ گیلری کے بہتر پینٹنگ بنانے والے طلبہ میں 2000روپے کا اعلان کیا اور شرکاء میں شیلڈ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :