Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت حوصلہ افزاء ہے ،محمد یونس بلوچ

مرکزی سطح پر جلد بلوچستان کے تنظیمی معاملات پر غوروخوص ہوگا ،نظریاتی و مخلص کارکنوں کو اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ ہوگا ،سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ بلوچستان

بدھ 18 اپریل 2018 19:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد یونس بلوچ ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شاکر محمد حسنی ،قربان بگٹی ،محمود خان ناصر ،حاجی امانت اللہ بازئی ،احمد جان آغا اور محمد بزنجو نے اپنے میں کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت حوصلہ افزاء ہے ،مرکزی سطح پر جلد بلوچستان کے تنظیمی معاملات پر غوروخوص ہوگا ،جس میں نظریاتی اور مخلص کارکنوں کو اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ ہوگا ،اور پورے بلوچستان میں تنظیمی معاملات کے بارے میں ہر ضلع کے نظریاتی اور مخلص کارکنوں سے مشاورت کا آغاز ہوگا ،پارٹی صدر میاں محمد شہباز شریف نے اہم سینئر رہنمائوں سے مشاورت کا جو فیصلہ کیا ہے وہ خوش آئند ہے ،ان کے اس اقدام سے پارٹی دوبارہ فعال اور مضبوط ہوگی ،کئی لوگ دوبارہ شمولیت کیلئے مرکزی قیادت کے تنظیمی فیصلوں کی منتظر ہے پارٹی میں تنظیمی معاملات مکمل ہونے کے بعد انتخابی معاملات کو زیر بحث لایا جائے گا اورمختلف پارٹیوں سے انتخابی اتحاد ،ایڈجسٹمنٹ ٹکٹوں کیلئے درخواستوں سمیت تمام معاملات سے پارٹی کارکنوں وذمہ داران سے مشاورت ہوگی ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات