قصور اور نواح میں لڑائی جھگڑے کے دوواقعات میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے

بدھ 18 اپریل 2018 19:55

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) قصور اور نواح میں لڑائی جھگڑے کے دوواقعات میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بہادر پورہ میں کرکٹ کھیلنے کے تنازعہ پر ملزمان مشتاق وغیرہ نے فائرنگ کر کے ہارون، محمد ایوب اورباسٹھ سالہ صغراں بی بی زوجہ عارف کو شدید زخمی کر دیا اورفرار ہو گئے ، زخمیوں کو ریسکیو1122نے علاج کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے ، پولیس تھانہ صدر قصور نے واقعہ کا مقدمہ قیصر اللہ خاں کی مدعیت میں 13ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سرہالی روڈ مصطفی آباد اشفاق کی بلی ملزم طفیل کے کبوتر کھا گئی جس کی رنجش پر ملزمان طفیل اور احسن نے اس وقت اشفاق اور رفیق کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا جب وہ شوکت علی کی دودھ دہی کی دوکان پر بیٹھے تھے ۔پولیس تھانہ مصطفی آباد نے شوکت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم دونوں واقعات کا کوئی بھی ملزم پولیس نے گرفتار نہ کیا ہے۔