پنجاب کے 10، سندھ کے 2 اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں کمی

بدھ 18 اپریل 2018 19:59

ملتان۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے کپاس پیدا کرنیوالے 21 اضلاع میں سے 10اضلاع جن میں ملتان ، لودھراں، پاکپتن، اوکاڑہ ، فیصل آباد، جھنگ ، میانوالی، سرگودھا، رحیم یارخان اور بہاولنگر جبکہ سندھ کے 11میں سے 2 اضلاع میں میرپور خاص اور بدین کپاس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی، اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے کپاس کی پیداوار والے ا ضلاع میں 3.66 فیصد سے لیکر 29.15 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، پی سی جی اے کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور میں کپاس کے پیداواری اہداف تاحال موصول نہیں ہو رہے، سندھ کے ضلع میرپور خاص میں کپاس کی پیداوار میں 18.17فیصد جبکہ ضلع بدین کی پیداوار میں 35.86فیصد کمی ریکارڈ کی گئی�

(جاری ہے)