ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق کانارنگ منڈی آہدیاں ،مقبول پورمیانی سینٹروںکا اچانک دورہ

بدھ 18 اپریل 2018 20:26

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق نے نارنگ منڈی آہدیاں اور مقبول پورمیانی سینٹروںکا اچانک دورہ کیا کسانوں اور زمینداروں سے باتیں کیں اور تینوں فوڈ سینٹروں تسلی بخش قرار دیا انہوں نے فوڈسینٹروں پرموجود عملہ اور افسران کو مزید بہتر انتظامات کرنے کی ہدایات دیں اورکہا کہ باردانہ صرف کسانوںکو دیا جائے آڑھتیوں کو باردانہ دینے پر متعلقہ عملہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کسانوں سے کہا کہ بیس اپریل تک باردانہ کے حصول کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں اور درخواست دہندہ وصولی کی رسید ضرور حاصل کرے کسان اپنے شناختی کارڈ کی نقل لف کر کے درخواست جمع کروائیں جس پر رابطہ نمبر لکھنا ضروری ہے انہوں نے مقامی سینٹر انچارج رانا ظفراللہ ممبر حاجی مقصود گورایہ میاں شہباز سید علی ضیا فوڈ انسپکٹر شیخ شکیل افضال احمد ابرار احمد کو ہدایت دی کہ کسانوں کو بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہ ٹھنڈاپانی اور پنکھوں کے انتظام کو یقینی بنایا جائے واضح رہے کے ڈی سی کے حکم پر روزانہ کی بنیاد پر باردانہ کی درخواستیں جمع کروانے والوں کی فہرستیں آفس کے باہر آویزاں کر دی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :