سونے کے زیورات کی شوقین خواتین کے لیے بری خبر

سونے کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ایک تولہ سونے کی قیمت 60ہزار تک جاپہنچی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اپریل 2018 19:38

سونے کے زیورات کی شوقین خواتین کے لیے بری خبر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء ) :سونے کے زیورات کی شوقین خواتین کے لیے بری خبر آ گئی۔ سونے کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ایک تولہ سونے کی قیمت 60ہزار تک جاپہنچی۔تفصیلات کے مطابق سونے کے زیورات ہمارے ہاں خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ زیورات نہ صرف شادی بیاہ پر پہنے جاتے ہیں بلکہ ہماری ثقافت کا بھی حصہ ہیں۔خواتین طلائی زیورات کی بے حد شوقین ہوتی ہیں تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے سونے کے زیورات بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔سونے کی قیمت کو پر لگ چکے ہیں۔تازہ ترین خبر کے مطابق سونے کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔450روپے فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 60 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :