پی جی ایم آئی اور جنرل ہسپتال کے 105 ملازمین کی اگلے سکیل میں ترقی

ترقی پانے والے اپنی محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتربنائیںگے :پروفیسر غیاث النبی طیب تنخواہ میں اضافے کے علاوہ ملازمین کی عزت بڑھے گی:پروموشن پر پرنسپل کی مبارکباد

بدھ 18 اپریل 2018 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اورلاہور جنرل ہسپتال کے 105 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی اور اس سلسلے میں محکمانہ احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ٹائم سکیل پروموشن کے تحت ترقی پانے والوں میں ایل جی ایچ کے 62 اور پی جی ایم آئی کے 43 ملازمین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے ترقی پانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتربنائیںگے اورپیشہ وارانہ سرگرمیوں کومریضوں کی بہتری کیلئے استعمال کریں گے۔

پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق پی جی ایم آئی اور ایل جی ایچ کے ملازمین کو بروقت اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ میں اضافے کے علاوہ ملازمین کی عزت بڑھے گی اور وہ زیادہ دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے ۔پرنسپل نے کہا کہ آئندہ بھی ان اداروں کے ملازمین کے حقوق و فلاح بہبود کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :