تحریک انصاف نے صوبہ میں الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی ہیں، ثوبیہ خان

بدھ 18 اپریل 2018 20:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی نائب صدر و رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے صوبہ میں الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی کے باوجود صوبائی حکومت نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو منظوری کیلئے بھجوائی، اس کے علاوہ دیگر ایم ٹی آئیز ہسپتالوں میں بھی بورڈ آف گورنرز کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو منظوری کیلئے بھیج دی گئی جس میں شامل تمام افسران تحریک انصاف کے حامی ہیں اور ان سب کی تقرری مکمل طور پر میرٹ کیخلاف ہے ‘ان کی ملازمت میں توسیع ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب الیکشن کا وقت نزدیک آرہا ہے اور اس کا مقصد اپنے من پسند لوگوں کو نوازنا ہے اور اپنا ووٹ بینک بڑھانا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن کو فوری طور پر اس کا نوٹس لینا چاہئے اور حکومت کے ان اقدامات کو غیر قانونی قرار دینا چاہیے۔