Live Updates

عمران خان نے ایم پی ایز کو ضمیر فروش کہہ کر لاکھوں ووٹرز کے نمائندوں اور ووٹ کی توہین کی ‘ بہرہ مند تنگی

بدھ 18 اپریل 2018 20:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کے ایم پی ایز کو ضمیر فروش کہہ کر لاکھوں ووٹرز کے نمائندوں اور ووٹ کی توہین کی ‘سینٹ الیکشن سے پہلے نظریاتی ورکرز کو سائیڈ لائن کرکے اپنے پسندیدہ افراد کو ٹکٹ دے کر عمران خان نے ضمیر فروشی کی شروعات کی لیکن خیبر پختونخوا کے غیرت مند عوام عام انتخابات میں ساری محرومیوں کا بدلہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر لینگے ‘ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عمران خیبر پختونخوا کے تمام اداروں کے اربوں روپے اپنی کرپٹ ٹیم کے ذریعے بنی گالہ میں جمع کر رہا ہے اور یہ سلسلہ خیبر پختونخوا میں پچھلے پانچ سال سے جاری ہے مگر 28 مئی کے بعد جونہی ان کی حکومت ختم ہوگی جیل جانے کی تیاری کر لیں۔

(جاری ہے)

بہرہ مند تنگی نے کہا کہ پرویز خٹک نے بی آر ٹی میں اربوں روپے کرپشن کی نذر کرکے غریب صوبے کی قسمت پر قرضوں کا بم گرایا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات