
امریکی ہوں گے اپنے ملک میں، سفارتکار ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کو ماریں ،ْ
اسلام آباد ہائی کورٹ قانون اگر سفارتکار کو تحفظ فراہم کرتا ہے تو دوسرے شہریوں کو بھی یہ تحفظ حاصل ہے ،ْ جسٹس عامر فاروق
بدھ 18 اپریل 2018 20:33

(جاری ہے)
عدالت میں سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ آپ نے امریکی ملٹری اتاشی کا بیان ریکارڈ کیا تھا، جس پر متعلقہ ایس ایچ او کی جانب سے عدالت کو بیان پیش کیا گیا۔
ایس ایچ او کی جانب سے پیش کردہ بیان پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ یہ بیان تو اردو میں ہے، آپ نے اردو زبان میں بیان کیوں لکھا، کل کو وہ مکر جائیں گے کہ میں تو اردو جانتا ہی نہیں جس پر پولیس افسر نے بتایا کہ بیان انگریزی میں دیا تھا، میں نے اردو میں لکھا۔پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ دفتر خارجہ کے افسر سے کرنل جوزف کے امریکی سفارتکار ہونے کی تصدیق کرائی گئی اور سفارتکار کو شامل تفتیش کیا اور گرفتار تصور کیا گیا۔اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گرفتار تصور کرنا کیا ہوتا ہے، آپ نے نہ بیان لیا نہ خون کا ٹیسٹ کرایا، پولیس خود اس طرح کیسز کو خراب کرتی ہے، تھوڑی دیر کے لیے پاکستانی بن کر سوچیں، ہر کیس کو ادھر ادھر نہ کیا کریں۔دوران سماعت عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ کوئی پاکستانی ہوں تو آپ کس طرح تفتیش کرتے ہیں لیکن گورا ہو اور وہ بھی امریکی تو اسے دیکھ کر تو ویسے ہی آپ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہوں گے۔اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ ای سی ایل میں نام ڈالے جانے کے حوالے سے کمیٹی بنی ہوئی ہے اور کمیٹی کو یہ کیس بھی بھیج کر رپورٹ عدالت میں جمع کرادیں گے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کمیٹی، کمیٹی نہ کھیلیں وہ تو تاحیات نہیں بیٹھے گی۔عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ کمیٹی کا مطلب، نہ کرنے والی بات ہے اور گورا رنگ دیکھ کر ویسے ہی ان کا رنگ پھیکا پڑ جاتا ہے۔بعد ازاں عدالت نے امریکی ملٹری اتاشی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق کمیٹی کو 5 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت منگل 24 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیوں کو باضابطہ ختم کر دیا
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.