ملک کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا ،پارلیمنٹ سپریم ہے اس کو ماننا ہوگا ،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

ملک کا مستقبل تب محفوظ ہوگا جب اکائیوں کو اپنے حقوق ملیں گے ، وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 18 اپریل 2018 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کسی بحران کا متحمل نھیں ہوسکتا ،پارلیمنٹ سپریم ہے اس کو ماننا ہوگا ، ملک کا مستقبل تب محفوظ ہوگا جب اکائیوں کو اپنے حقوق ملیں گے ، جمعیت علماء اسلام آئندہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی, انتخابات کے التواء کے حق میں نہیں،نگران حکومت اپوزیشن کی مشاورت کیساتھ ہونی چائیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے جمعیت کوئٹہ کے حاجی نصیب اللہ خلجی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی کسی طور پہ بھی ملکی مفاد میں نہیں ہیں یہ بات ہمیں تسلیم کرلینی چائیے کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے کیونکہ یہاں عوام کے منتخب نمائندوں کا کردار ہوا کرتا ہے لیکن سیاستدانوں کو بھی چائیے کہ وہ آئین پہ عملدرآمد یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ 73کا آئین ہمارے ملک کی اساس ہیاگر ہم آئین کو روندتے رہے تو ہمیں پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو داخلی اور خارجی مشکلات کا سامنا ہے ملک تب محفوظ ڈگر پہ چلے گا جب تمام اکائیوں کو انکے حقوق ملیں گے جمعیت علماء اسلام بروقت انتخابات کا زبردست حامی ہیں انتخابات کے التواء کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں آئندہ انتخابات کی صف بندیوں میں مصروف ہیں اگر فئیر الیکشن ہوئے تو جمعیت علماء اسلام اور مجلس عمل تاریخی کامیابی حاصل کریگی انہوں نے کہا کہ آئین پہ عملدرآمد ضروری ہے۔