نظریہ پاکستان ٹرسٹ سندھ اور ڈائرکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن کراچی کے زیر اہتمام تصویری مقابلہ ہفتہ کو ہوگا

بدھ 18 اپریل 2018 20:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) نظریہ پاکستان ٹرسٹ سندھ اور ڈائرکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن کراچی کے زیر اہتمام تصویری مقابلہ21 اپریل 2018 بروز ہفتہ صبح 10 بجے میجر ضیا الدین گورنمنٹ بوائز سکینڈری اسکول ناظم آبادنمبر 2 میں منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی صدرآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ ہونگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نظریہ پاکستان سندھ کے چیئرمین میاں عبدالمجید، طارق سعود ، حامد کریم اور دیگر بھی موجود ہونگے اورمقابلے میں سرکاری اسکولوں کے بچوں کی بنائی ہوئی تصاویر نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :