پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے 59ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.81 فیصدزائد جبکہ65.18فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی

بدھ 18 اپریل 2018 20:43

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے 59ارب روپے سے زائد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی45800،45700،45600 اور45500کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں59ارب31 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.81 فیصدزائد جبکہ65.18فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی46000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس323.10 پوائنٹس کمی سی45478.63پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر382کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،249 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں59ارب31کروڑ36لاکھ82ہزار465روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر93کھرب29ارب96 کروڑ69 لاکھ6ہزار395روپے ہو گئی ۔

بدھ کو15کروڑ60 لاکھ38 ہزار200شیئرز کا کاروبار ہوا ، جومنگل کی نسبت85 لاکھ68ہزار380شیئرزکم ہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے خیبرٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت33.73 روپے اضافے سی708.40 روپے اورایبٹ لیبارٹیز کے حصص کی قیمت27.87 روپے اضافے سی743.48روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی یونی لیورفوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت401.00روپے کمی سی9000.00 روپے اورپاک سروسزکے حصص کی قیمت40.50روپے کمی سی900.00روپے ہو گئی ۔

بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ12لاکھ28ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت10پیسے کمی سی7.00روپے اوربینک آف پنجاب سرگرمیاں85لاکھ77ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت22پیسے کمی سی9.54روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس225.77پوائنٹس کمی سی22868.29 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس536.28پوائنٹس کمی سی77531.96 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس178.62 پوائنٹس کمی سی32750.58پوائنٹس ہو گئی ۔