بیساکھی میلے کی تقریبات،لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا سکھ یاتریوں کیلئے ائرکنڈیشنر بسیں چلانے کا فیصلہ

بدھ 18 اپریل 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوںکو لاہور ریلوے سٹیشن سے ڈیر ہ صاحب تک لانے اور لے جانے کیلئے ائرکنڈیشنر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایل ٹی سی سکھ یاتریوں سے تیس روپے فی کس کے حساب سے کرایہ وصول کریگا ائیرکنڈیشنر بسیں چلانے کا مقصد مہمان سکھ یاتریوں کو گرمی کے اس موسم میں سفر کی بہترسہولتیں فراہم کرنا ہے۔