فیصل آ باد پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین ڈکیت گرفتار کرلئے

بدھ 18 اپریل 2018 22:05

فیصل آ باد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) تھانہ مرید والہ پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ تین ڈکیت گرفتار کرلئے ۔ملزمان سے نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے ان کیخلاف ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد شعیب ایس ایچ او تھانہ مرید والا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور رابری کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے تین ڈاکوئوں سد الرحمن ولد عبدالباقی، عرفان ولد جلال اور شمشیر عرف چندو ولد غلام قاسم کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے نقدی اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرتے ہوئے کریمنل ریکارڈ اور درج مقدمات کے تحت ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :