’انٹر ڈیپارٹمنٹل سندھی، اردو، انگریزی تقریری مقابلے 2018ء‘‘ 24 اپریل سے شروع ہوں گے،ڈاکٹر سمیرا عمرانی

بدھ اپریل 22:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) جامعہ سندھ جامشورو کی ڈائریکٹر بیورو آف اسٹیگس ڈاکٹر سمیرا عمرانی نے بتایا ہے کہ ’’انٹر ڈیپارٹمنٹل سندھی، اردو، انگریزی تقریری مقابلے 2018ء‘‘ منگل 24 اپریل سے شروع ہوں گے، آرٹس فیکلٹی بلڈنگ کے شیخ ایاز آڈیٹوریم میں صبح ساڑھے آٹھ بجے ہونے والے ان مقابلوں میں مختلف شعبوں کے طلباء حصہ لیں گے، 24 اپریل کو سندھی، 25 اپریل کو اردو اور 26 اپریل کو انگریزی زبان میں تقریری مقابلے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :