حضرو شہر کی خوبصورتی کے لیے کوشاں ہوں ، شیخ آفتاب احمد

بدھ 13 مئی 2026 14:28

حضرو شہر کی خوبصورتی کے لیے کوشاں ہوں ، شیخ آفتاب احمد
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2026ء) معروف سیاسی شخصیت خان طارق خان اورخان اسدخان کی جانب سے خان طارق خان کے ڈیرہ پرممبرقومی اسمبلی شیخ آفتاب احمداوروزیراعلیٰ پنجاب کے ممبرمانیٹرنگ کمیٹی جہانگیرخانزادہ کےاعزازمیں کارنرمیٹنگ کااہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب کے دوران شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حضرو شہر کی خوبصورتی کے لیے کوشاں ہوں عید گاہ کی خوبصورتی کے لیے کروڑوں روپے لگائے گئے جس کا افتتاح عید سے پہلے کر دیا جائے گا حضرو شہر کے قبرستان کے 27کنال زمین خریدی گئی اب اس کی چار دیواری بھی تعمیر کی گئی۔

انہوں نے کہا تحصیل حضرو کے دور دراز علاقوں میں سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی موجودہ ملکی صورتحال پرروشنی ڈالتے ہوئے پاک فوج کی ملک وقوم کیلئے خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ معرکہ کاایک سال مکمل ہوگیاچیف آف آرمی سٹاف کی قیادت میں پاک فوج دنیا کی ایک بہترین اور بہادرفوج ماناجاتاہے جس کی بدولت پاکستان کاپرچم دنیامیں بلندہے ۔وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف اورآرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قیادت میں ملک وقوم محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔\378