خواجہ سلمان رفیق کا دیگر کے ہمراہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے دورہ
پاکستان کا پہلا مکمل سرکاری کینسر ہسپتال ہوگا،اس کینسر ہسپتال میں کسی مریض کو علاج سے انکار نہیں کیا جائے گا‘صوبائی وزیر صحت
بدھ 13 مئی 2026 17:33
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب لاہور میں تقریباً 75 ارب روپے کی لاگت سے 915 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کینسر انسٹی ٹیوٹ پر جاری پیش رفت کو مسلسل خود مانیٹر کر رہی ہیں۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر دن رات کام جاری ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر پاکستان کا پہلا مکمل سرکاری کینسر ہسپتال ہوگا،اس کینسر ہسپتال میں کسی مریض کو علاج سے انکار نہیں کیا جائے گا، اس ہسپتال میں کینسر کے لیول تھری اور لیول فور مریضوں کا بھی انشاء اللہ مفت علاج ہوگا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ کینسر انسٹی ٹیوٹ میں پیڈڑ انکالوجی، آپریشن تھیٹرز، 10 ریڈی ایشن تھراپی بنکر، آئی سی یو اور 30 بیڈز کا ایمرجنسی وارڈ بنے گا، ویٹنگ ہال اور 24 بیڈز کے ساتھ تیمار داروں کے قیام گاہ بھی بنے گی،مرکزی عمارت میں بون میرو سینٹر، کینسر کیئر کلینک، ڈاکٹرز کیلئے رہائش گاہیں اور مسجد پہلے مرحلے میں تعمیر ہو گی،دوسرے مرحلے میں 300 بستروں پر مشتمل نئی بلڈنگ اور پارکنگ پلازہ بھی بنے گا، پہلے سرکاری کینسر ہسپتال میں ریڈی ایشین تھراپی، کیمو تھراپی، اینڈوسکوپی و دیگر سہولتیں میسر ہوں گی،اس پہلے سرکاری کینسر ہسپتال میں کے پی کے، سندھ اور دیگر صوبوں سے آنے والے مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نواز شریف کینسر ہسپتال پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے،کینسر کا علاج غریب اور متوسط کیا امیر آدمی کے بس کی بات بھی نہیں، جمع پونجی لٹ جاتی ہے۔چیئرمین بورڈ کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے کہاکہ کینسر ہسپتال کے پہلے فیز کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر جاری پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ہیلتھ اکانومسٹ ڈاکٹر محمد عدنان خان نے کہاکہ آئی ڈیپ کو نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پراجیکٹ کو مقررہ وقت پر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس اپنی نوعیت کے منفرد کینسر ہسپتال میں کینسر کے ہزاروں مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات میسر آئیں گی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر صحت پنجاب کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کادورہ،پیش رفت کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر شافع حسین کا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
خواجہ سلمان رفیق کا دیگر کے ہمراہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے دورہ
-
خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع کے عوام ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
-
نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے باوجود اسی رفتار سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں ،وفاقی وزیر توانائی
-
وزیر ریلوے کا شہید گینگ میٹ کے لیے بعد از شہادت ستارۂ شجاعت کی منظوری پر صدر مملکت اور وزیر اعظم سے اظہار تشکر
-
حضرو شہر کی خوبصورتی کے لیے کوشاں ہوں ، شیخ آفتاب احمد
-
کروڑ لعل عیسن میں گھریلو ناچاقی پر شہری نے کلہاڑی کے وار سے بیوی کو قتل کر ڈالا
-
پاکستان کے سابق صدرجنرل ایوب خان کا 119 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں بسوں اورٹرکوں کی فروخت میں 72فیصداضافہ
-
کراچی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اندرونی گلیوں کا تصور ہی ختم ہوگیا،
-
پاکستان میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین اب 5G سروس استعمال کر سکتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.