پاکستان کے سابق صدرجنرل ایوب خان کا 119 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا جائے گا

بدھ 13 مئی 2026 15:48

پاکستان کے سابق صدرجنرل ایوب خان کا 119 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا ..
مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) پاکستان کے سابق صدر جنرل ایوب خان کا 119 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا جائے گا۔سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان 14مئی 1907ء کو ضلع ہری پور ہزارہ کے ایک پشتون گھرانے میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

جنرل ایوب خان کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ رینکس حاصل کرنے والے فوجی تھے وہ 27اکتوبر 1958ء سے لے کر 25مارچ 1969ء تک پاکستان کے صدر رہے۔ایوب خان19اپریل1974ء کو انتقال کر گئے تھے۔