نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے باوجود اسی رفتار سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں ،وفاقی وزیر توانائی
بدھ 13 مئی 2026 16:39
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ18۔2017 میں اسی حکومت میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا آغازکیاگیا تھا۔اس کے ریٹس میں تبدیلی ہوتی رہی ہے۔سولر انفراسٹریکچر کی قیمت میں بتدریج دنیا میں کمی ہوئی۔پاکستان میں نیٹ میٹرنگ ایک منافع بخش کام ہے اور یہ ماحول دوست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں سولر سے حاصل ہونے والی 23 سے 24 ہزار میگاواٹ بجلی میں سے 14 سے 16 میگاواٹ آف گرڈ ہے۔
ٹیکس ریٹ کم اور دیگر مراعات سے اس میں بہتری آئی۔اس ماحول دوست منصوبے پر کسی غیر ملک نے معاونت نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں میں اس کو پذیرائی ملی۔یہ ایک صحت مند اور ماحول دوست منصوبہ تھا۔وزیر اعظم کی ہدایت پر سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کو تحفظ دیا گیا۔گزشتہ نیٹ میٹرنگ والے صارفین کی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔نئے نیٹ میٹرنگ میں تبدیلی کی گئی اب ان سے دیگر قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی قیمت کے مساوی 9 روپے 80 پیسے کی قیمت پر ان سے بجلی خریدیں گے۔انہوں نے بتایا کہ نئی پروزیومر ریگولیشن میں عوام کی طرف سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اگر کوئی ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا تو تین سال میں وہ پیسے پورے کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس ریگولیشن کی تبدیلی کے بعد بھی اسی طرح سے اور اسی تیزی سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔نوید قمر کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 74 فیصد بجلی مقامی وسائل سے بنی صرف 26 فیصد بیرونی ذرائع سے حاصل کی گئی۔ آئندہ 4 سال میں اسے 96 فیصد تک لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کو تھرکول پر منتقل کرنا فائدہ مند ہوگا،لاگت میں کمی سے بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی۔قابل تجدید توانائی کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔شازیہ مری کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی میں اگر مراعات نہ ہوتیں تو ہم قصور وار ہوتے۔ہم اس کے محرک ہیں۔اس کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 14 ہزار فیڈر میں سے 11500 فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔باقیوں پر لائن لاسز کی وجہ سے2 گھنٹے سے 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئی پالیسی لارہے ہیں ،رواں ماہ سے لوڈشیڈنگ کو فیڈر سے ٹرانسفارمر کی سطح پر لے جارہے ہیں۔پورے فیڈر کو بند کرنے کی بجائے اب جس ٹرانسفارمر پر جہاں لائن لاسز ہوں گے،وہاں پر بجلی بند کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں بجلی کی مقامی وسائل اور ذرائع سے پیداوار موجودہ 55 فیصد سے بڑھا کر 2032 تک 96 فیصد تک لے جائیں گے اور اس کے لئے تمام وسائل ہمارے اپنے ہیں،دنیا میں ماحولیاتی امور پر کام کرنے والوں نے اس سلسلے میں کوئی تعاون نہیں کیا۔سحر کامران کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے حلقے میں بھی پانچ فیڈر پر لوڈشیڈنگ ہے۔وہاں سے لائن لاسز ختم ہوں گے تو یہ ختم ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ حیدر آباد کے 68 فیڈر کو ہم زیرو لوڈشیڈنگ پر لے آئے ہیں۔ہم پہلے سال میں مجموعی نقصانات 1260 ارب روپے سے کم کرکے 890 ارب روپے لے رہے ہیں۔400 ارب روپے کا بوجھ صارف سے کم کیا ہے۔لیسکو میں 86 ارب کا نقصان کم کرکے رواں سال 18 ارب روپے پر لایاہے۔ملتان میں 2 ارب روپے پر نقصان لائے ہیں۔مرزا اختیار بیگ کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پالیسی کی وہ شق بتا دیں جس کے تحت قابل تجدید توانائی کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔شہر یار خان مہر کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 3 ہزار 400 ارب روپے واپس کرائے۔پہلے والے کنزیومر پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔نیٹ میٹرنگ میں کوئی غریب نہیں ہے۔کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوا۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر شافع حسین کا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
خواجہ سلمان رفیق کا دیگر کے ہمراہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے دورہ
-
خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع کے عوام ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
-
نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے باوجود اسی رفتار سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں ،وفاقی وزیر توانائی
-
وزیر ریلوے کا شہید گینگ میٹ کے لیے بعد از شہادت ستارۂ شجاعت کی منظوری پر صدر مملکت اور وزیر اعظم سے اظہار تشکر
-
حضرو شہر کی خوبصورتی کے لیے کوشاں ہوں ، شیخ آفتاب احمد
-
کروڑ لعل عیسن میں گھریلو ناچاقی پر شہری نے کلہاڑی کے وار سے بیوی کو قتل کر ڈالا
-
پاکستان کے سابق صدرجنرل ایوب خان کا 119 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں بسوں اورٹرکوں کی فروخت میں 72فیصداضافہ
-
کراچی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اندرونی گلیوں کا تصور ہی ختم ہوگیا،
-
پاکستان میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین اب 5G سروس استعمال کر سکتے ہیں
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کراچی سرکلر ریلوے کیلئے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.