حکومت کی جانب سے اگلے ایک برس کے دوران مزید 13 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کرنے کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی بدھ 18 اپریل 2018 21:00

حکومت کی جانب سے اگلے ایک برس کے دوران مزید 13 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کرنے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء ) حکومت کی جانب سے اگلے ایک برس کے دوران مزید 13 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قرضوں کی واپسی کیلئے مزید قرضے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران ریکارڈ 13 ارب ڈالرز کے قرضے لینے ک فیصلہ کیا گیا ہے۔ حاصل کیے جانے والا قرضہ عالمی اداروں سے لیے گئے قرضے کی واپسی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ اگر حکومت 13 ارب ڈالرز کا قرضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تو یہ پہلا موقع ہوگا جب حکومت ایک برس کے دوران اتنی بڑی تعداد میں قرضہ حاصل کرے گی۔ پاکستان کے موجودہ ذخائر 11 ارب ڈالرز ہیں جو جون کے ماہ تک کم ہو کر 9 ارب ڈالرز تک چلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :