لکی مروت،مینا خیل قبیلے کے مشران عام انتخابات سے قبل متحد

علاقائی سیاسی صورتحال اور انتخابی اتحاد سے متعلق فیصلہ مروت علاقے کی ترقی کا ایجنڈے پر کارفرما ہے ، متفقہ امیدوار کو سامنے لایا جائے گا،مینا خیل قبیلے کے مشران کا اعلان

بدھ 18 اپریل 2018 22:29

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) مینا خیل قبیلے کے مشران عام انتخابات سے کوئی تین ماہ قبل متحد ہوگئے اور انہوں نے اتحاد کا شاندار مظاہرہ مینا خیل فورٹ میں سابق صوبائی وزیر مرحوم انور کمال خان مروت کی رہائشگاہ پر کیا اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر اوروفاقی سیکرٹری اختر منیر خان، صوبائی نائب صدر ناصر کمال خان، سابق تحصیل ناظم ایڈووکیٹ فرید اللہ خان مینا خیل، منصور کمال خان مروت، رئوف کمال خان، سابق سٹی ناظم ملک معتبر خان سید خیل،تحصیل ناظم حاجی ہدایت اللہ خان، ڈاکٹر گل رحمان خان، ڈاکٹر منیر خان، زیب خان مینا خیل،حاجی حلیم شاہ تاجہ زئی، ناظم روزی خان اور عمائدین و مشران موجود تھے اس موقع پر اختر منیر خان، ناصر کمال، فرید اللہ خان و دیگر نے کہا کہ مینا خیل قبیلے کے مشران میں کوئی اختلافات نہیں اس سلسلے میں پراپیگنڈے اب اپنی موت آپ مرجائیں گے ہم عوام کی بے لوث خدمت اور علاقے کی ترقی کے لئے پہلے بھی ایک تھے اور آج بھی متحد ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گذشتہ پانچ سال کے دوران ضلع لکی مروت کی ترقی پر ایک پائی تک خرچ نہیں کی حالانکہ دیگر علاقوں میں اربوں روپے مالیت کے منصوبے شروع اورمکمل کئے گئے جنوبی اضلاع بشمول لکی مروت بلیک لسٹ تھے جنہیں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا اب مسلم لیگ (ن) ٹکٹ بھی دے تو اس پرالیکشن نہیں لڑیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں ووٹ سیاسی جماعتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے اعلیٰ سیاسی کردار اور خاندان کی عوامی خدمات کی بدولت ملتے ہیں ہم سینٹ کے اولین چیئرمین خان حبیب اللہ خان کے سیاسی وارث ہیں جنہوں مروت قوم کو شناخت دی اور علاقے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک متحد ہیں اور آنے والے الیکشن کے لئے مشران اور نوجوانوں کی مشاورت سے حکمت عملی ترتیب دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مینا خیل خاندان علاقائی سیاسی صورتحال کو سامنے رکھ کر انتخابی اتحاد سے متعلق فیصلہ کرے گا اور مروت علاقے کی ترقی کا ایجنڈے پر کارفرما متفقہ امیدوار کو سامنے لایا جائے گا۔