
لیکچرار عمار جان کو لسانی تعصبات کو فروغ دینے کے الزام میں لیکچر دینے سے روکا گیا، ترجمان پنجاب یونیورسٹی
عمار علی جان ریگولر یا کنٹریکٹ لیکچرار نہ تھے ، لہذا انہیں نوکری سے فارغ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، ترجمان
بدھ 18 اپریل 2018 22:42
(جاری ہے)
اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ عمار جان اور ان کے ساتھیوں کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں اور مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ افراد مشکوک سٹڈی سرکلز اور ایسی دیگر سرگرمیوں میں ملوث تھے جس سے نوجوان ذہنوں میں پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کیا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ مختلف طلباء نے نام نہ بتانے کی شرط پر اور چند صحافیوں نے انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ عمار جان ایسے طلباء و طالبات کو ٹارگٹ کرتا ہے جن کے ذہنوں کو وہ اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر سکے اور بعد ازاں انہیں ایسی سرگرمیوں میں استعمال کر سکے جس سے یونیورسٹی اور ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا ہوں۔ ترجمان نے کہا کہ عمار جان یونیورسٹی اساتذہ کے کوڈ آف کنڈکٹ کے بر خلاف طلباء و طالبات کی پڑھائی پر توجہ نہیں دے رہے تھے بلکہ ایسے نوجوانوں کی تلاش میں رہتے تھے جن میں وہ انتہا پسندانہ نظریات کو فروغ دے سکیں۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے دوسرے صوبوں سے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد کو خوش آمدید کیا ہے اور ان کیلئے بے مثال کوٹہ مخصوص کیا ہے تاکہ سب کو قومی دھارے میں لایا جا سکے اور صوبائی تعصبات ختم کر کے قومی اتحاد کو فروغ دیا جا سکے تاہم عمار جان کے بارے میں اطلاعات مل رہی تھیں کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس سے لسانی تعصبات کو ہوا دی جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ عمار جان اپنی تنخواہ سے متعلق بھی غلط معلومات فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمار جان کو سابق انتظامیہ نے قوانین کے بر خلاف تین ماہ کا کنٹریکٹ دیا تاہم عمار جان نے اپنی تنخواہ کے بل پر دستخط نہیں کئے جس کی وجہ سے ان کو تنخواہ نہ مل سکی۔ علاوہ ازیں عمار جان نے کبھی بھی پنجاب یونیورسٹی کو شکایت نہیں کی اور نہ ہی کوئی خط لکھا ہے کہ انہیں تنخواہ نہیں مل رہی جس سے واضح ہوتا ہے کہ تنخواہ سے انہیں کوئی خاص غرض نہیں تھی۔ ترجمان نے تعجب کا اظہار کیا کہ تنخواہ کے بغیر وہ اپنے روزمرہ زندگی کے اخراجات کیسے برداشت کرتے ہوں گے۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ اضافی کلاسز پڑھانے پر عمار جان کو (81) اکیاسی ہزار روپے بھی دیئے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تین ماہ کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد جب انہیں گزشتہ برس نیا کنٹریکٹ دیا گیا تھا تو انہوں نے اس کنٹریکٹ کے قوانین کے مطابق جوائننگ نہیں د ی جس کی بنیاد پر 4 جنوری 2018 کو ان کی تعیناتی کا آفر لیٹر واپس لے لیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ معمول کا معاملہ ہے کہ وزیٹنگ پر تعینات اساتذہ کی شکایات آنے پر انہیں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ موجودہ دور میں پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ تعلیمی آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور عمار جان ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے بہانہ بنا رہے ہے کہ خواتین کے حقوق وغیرہ کے سلسلے میں آواز اٹھانے پر انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یونیورسٹی اساتذہ کی بڑی تعداد ایسی ہے جو عمار جان سے کہیں زیادہ معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہیں اور عملی طور پر اقدامات میں حصہ بھی لیتے ہیں تاہم موجودہ دور میں کسی کے خلاف نہ تو کوئی کارروائی ہوئی ہے اور نہ ہی کسی نے کوئی شکایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی نے شعبہ کلچرل سٹڈیز میں اساتذہ کی مختلف نشستیں مشتہر کی ہیں تاہم عمار جان مقابلے سے بھاگ گئے ہیں اور کسی بھی مشتہر آسامی پر بھرتی کیلئے درخواست نہیں دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجرا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجراء
-
پنجاب کے ہرضلع میں 2 سے 4 سکولز کو سکول آف ایمنینس قرار دینے کا فیصلہ
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
-
ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.