بی اے پی نے ایک ماہ کے قلیل ترین عرصے میں بلوچستان کی سیاست میں انقلاب برپا کردیا ہے،بلوچستان عوامی پارٹی

بدھ 18 اپریل 2018 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی اے پی نے ایک ماہ کے قلیل ترین عرصے میں بلوچستان کی سیاست میں انقلاب برپا کردیا ہے اور گوادر سے لیکر ژوب تک سیاسی تبدیلی آچکی ہے اور روایتی سیاست سے مایوس ہزاروں کارکن بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف رجوع کر رہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بی اے پی بلوچستان میں عوام کی امنگوں کی ترجمان کریگی اور مایوسی و محرومیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے پرامن اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد رکھے گی عوام کو بلوچستان میں امن روزگار صحت ،تعلیم ،پانی و دیگر بنیادی سہولتیں درکار ہے جبکہ روایتی سیاست ہی بلوچستان کی پسماندگی اور محرومیوں کی ذمہ دار ہے اور عوام روایتی سیاست سے اکتاچکے تھے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے بنتے ہی عوامی سیلاب امڈ آیا اور جو پذیرائی نئی جماعت کو مل رہی ہے وہ بلوچستان میں ایک انقلاب ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی جمہوریت اور عوام کی حقیقی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور نئی سیاسی روایات کی بنیاد ڈالی جائے گی عوام کے جوش و خروش اور صوبے کی سیاسی شخصیات قبائلی عمائدین کی بی اے پی میں شمولیت سے اب واضح ہوچکا ہے کہ بلوچستان میں حکومت بلوچستان عوامی پارٹی کی ہی بنے گی اور الیکشن میں کلین سوئیپ کرکے روایتی اور بلوچستان کی پسماندگی و محرومیوں کی ذمہ دارسیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے حقیقی و عوامی سیاست کو جنم دے گی اورا یک شاندار نئے دور کا آغاز ہوگا