پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات کیلئے پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

بدھ 18 اپریل 2018 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے امیدواروں کی درخواستیں 3مئی2018ئ تک پارٹی کے سیکریٹریٹ واقع مکان نمبر 604، مین ڈبل روڈ، نیشنل پولیس فا?نڈیشن، E-11/4، اسلام آباد، پہنچ جانی چاہئیں۔ صدر، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام درخواست کے ساتھ 30000روپے کا PPPP کے نام بنک ڈرافٹ لازمی بھیجا جائے۔ نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔