لاہور‘ رنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ،2نوجوان جاں بحق

بدھ 18 اپریل 2018 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) لاہور میں رنگ روڈ کرول گھاٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ دونوں نوجوانوں کو ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا۔بتایاگیا ہے کہ رنگ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتاری کے باعث دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کو ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سترہ سالہ اللہ دتہ اور اٹھارہ سالہ بابر علی کے نام سے ہوئی۔

دونوں نوجوان موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے کہ ٹرالی نے کچل دیا ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیو موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے ٹرالی کو قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ۔ رات کے اوقات میں تیز رفتاری کے باعث حادثات ہونا معمول بن گئے لیکن ٹریفک پولیس کی جانب سے ان حادثات سے بچنے کے لیئے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی۔