پاکستان آج کل مشکل حالات سے گزر رہا ہے،سینیٹر مشاہد حسین

تمام جماعتوں کو ووٹ کوعزت دو ، کے بیانیے کو آگے لے کر چلنا چاہے،نواز شریف دلیری سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ،رہنما مسلم لیگ ن

جمعرات 19 اپریل 2018 00:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان آج کل مشکل حالات سے گزر رہا ہے ۔ تمام جماعتوں کو ووٹ کوعزت دو ، کے بیانیے کو آگے لے کر چلنا چاہے ووٹ کو عزت دو ، قومی بیانیہبن گیا ہے، نواز شریف سندھ میں مقبول لیڈر ہیں ،نواز شریف دلیری سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ نواز شریف نے تسلیم کیا میمورگیٹ معاملے پر عدالت نہیں جانا چاہئے تھا۔

ملک میںسی پیک سے متعلق کافی کام ہو ئے، الیکشن میںماضی کی ٖغلطیوں کو نہیں دہرانا چاہئے ۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہاہے ووٹ کو عزت دو ایک قومی بیانیہ بن چکا ہے۔ خوش آئندہ بات ہے کہ پاکستان میں سیاسی مزاحمت کا آغاز ہو چکا ہے او رعوامی سطح پر اس کو پزیرائی مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ووٹ کو عزت دو ،، یہ بیانیہ صرف نواز شریف اور ن لیگ کا نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا بیانیہ بن چکا ہے ۔ ایاز لطیف پلجیونے میرے ہاتھ پیغام بھیجا ہے کہ میاں صاحب کو سندھ کے عوام ایک مقبول لیڈر مانتے ہیں اس کی وجہ نواز شریف تمام مشکلات کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تسلیم کیا ہے کہ میموگیٹ معاملے پرسپریم کورٹ نہیں جانا چاہئے تھا یہ بڑے دل کی بات ہے کہ بندہ اعتراف کرے ۔

ملک میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت ہے اور لوگ اس پارٹی کو چاہتے ہیں نواز شریف کے متعلق عدالت کے تمام فیصلے مانے گئے ہیں اور ان پر عمل درآمد بھی ہوتے ہیں ۔ ماضی کے غلطیاں دوبارہ نہ دہرائیں، چاہتا ہوں الیکشن وقت پر ہوں مانتا ہوں حکومت نے جو اعلانات کیے تھے ان پر سو فیصد کام نہیں ہوئے لیکن کچھ حد تک پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک ماضی سے بہتر حالات کی طرف جا رہے ہیں۔ سی پیک کے ذریعے کافی ترقیاتی کام ہوتے ہیں ۔ الیکشن میںماضی کی غلطیاں نہیں دہرانا ہوگا سب نے تلخ لمحات کا سامنا کیاہے اب آنے والے الیکشن کے ذریعے ہی ملک او رعوام کی بہتری کے لئے سوچنا ہو گا ۔