میئر سکھر کے اقدامات سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔صدر ایوان صنعت و تجارت سکھر

جمعرات 19 اپریل 2018 00:40

سکھر۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے صدر انجینئرعبدالفتاح شیخ نے میئر سکھر بیرسٹرارسلان اسلام شیخ کے ہمراہ بکھر آئی لینڈ سے دریائی پانی کے حصول ، فلٹریشن اور شہر میں پانی کی تقسیم کے نظام کا جائزہ لیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدرِ ایوان کے ہمراہ اراکین آصف علی رضا خان مہر، محمد یعقوب ملک اور زاہد اقبال اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

دریائے سندھ کے کنارے آباد سکھر شہر کو دریا میں پانی کی کمی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے سکھر میونسپل کارپوریشن نے خصوصی انتظامات کئے تھے۔ واٹر سپلائی اسٹیشنز پر جنریٹرزکو کارگر حالت میں رکھنے کیلئے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو گرم موسم کی شدت میں پانی کے بحران سے محفوظ رکھا جائے۔ ایوان کے وفد نے مذکورہ انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ میئر سکھر کے کار آمد اقدامات سے شہریوں کو پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو جائیگی۔

متعلقہ عنوان :