بندھانی برادری کے 150سے زائد باصلاحیت، ذہین اور مستحق بچوں کی تعلیم کا خرچہ اپنے ذمہ لیا ہے، صدر برادری

جمعرات 19 اپریل 2018 00:40

سکھر۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بندھانی برادری کے صدر شریف بندھانی نے کہا ہے کہ برادری کے 150سے زائد باصلاحیت، ذہین اور مستحق بچوں کی تعلیم کا خرچہ اپنے ذمے لیا ہے، ان بچوں کو نجی سکولوں میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی، اسکول، بیگ، کتابیں، کاپیاں، اسٹیشنری سمیت دیگر تمام تر ضروریات پر ہونیوالے اخراجات تنظیم اٹھائے گی اور اس حوالے سے ایک پروگرام کل جمعرات کو شب 9بجے کمیونٹی ہال میں منعقد کیا جائیگا جس کے مہمان خصوصی میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ہونگے۔

(جاری ہے)

تقریب میں 150سے زائد وہ بچے جن کی تعلیم کے اخراجات برادری اٹھائیگی، ان بچوں کے والدین سمیت برادری کے معززین بھی شرکت کرینگے۔ وہ اپنے دفتر میں شہریوں اور علاقہ مکینوں کے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر حاجی مسلم، حافظ شعیب، حاجی یامین، عبدالجبار راجپوت ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :