پاکستان ریلوے نے کرایوں میں دی گئی رعایت میں 31جولائی تک توسیع کر دی

جمعرات 19 اپریل 2018 01:00

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان ریلوے نے لاہور سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس ،پشاور سے چلنے والی خیبر میل اور عوام ایکسپریس اور راولپنڈی سے تیز گام اور لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار وں کے کرایوں میں دی گئی رعائیت میں 31جولائی 2018تک توسیع کر دی ہے۔