لبنان میں پارلیمانی الیکشن چھ مئی کو ہوں گے،

انتخابی مہم کا آغاز نئے انتخابی ضوابط کے تحت پہلی مرتبہ آزاد امیدوار بھی پارلیمان کا حصہ بن سکیں گے

جمعرات 19 اپریل 2018 13:28

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) گزشتہ نو برسوں کے بعد لبنان میں پہلے پارلیمانی الیکشن چھ مئی کو ہو رہے ہیں،وقت قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہمات بھی عروج پر پہنچ گئیں ۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ انتخابات گزشتہ برس منظور کیے گئے ووٹنگ کے نئے قوانین کے تحت ہوں گے۔

(جاری ہے)

لبنان میں آخری مرتبہ عام انتخابات جٴْون 2009 میں ہوئے تھے۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اراکین کی تعداد 128 ہے۔ چھ مئی کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد 597 بتائی گئی ہے۔ موجودہ وزیراعظم سعد الحریری امید رکھتے ہیں کہ اٴْن کا انتخابی اتحاد الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ نئے انتخابی ضوابط کے تحت پہلی مرتبہ آزاد امیدوار بھی پارلیمان کا حصہ بن سکیں گے۔