ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے ہزارہ بھر میں 228 امتحانی سنٹر قائم

جمعرات 19 اپریل 2018 13:54

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے ہزارہ بھر میں 228 امتحانی سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں، 220 سے زائد سنٹروںکی کیمرے کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی جس کیلئے بورڈ آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے، سربراہی چیئرمین بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کریں گے۔

ایبٹ آباد بورڈ کے ترجمان کے مطابق 25 اپریل سے شروع ہونے والے انٹر امتحانات میں 42 ہزار میل اور 30 ہزار 100 فی میل طالبات حصہ لیں گی جو 16 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے جس کے بعد 19 مئی سے پریکٹیکل شروع ہوں گے جو ایک ہفتہ تک جاری رہیںگے۔ امتحانی سنٹروں کی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کا مقصد طلباء و طالبات میں نقل کے رحجان کو ختم کرنا ہے اور اس رحجان کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :