ْابرار حسین صدیقی پیپلزپارٹی سٹی ایبٹ آباد کے صدر اور قیصر خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

جمعرات 19 اپریل 2018 14:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی سٹی ایبٹ آباد کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ ابرار حسین صدیقی پیپلزپارٹی سٹی ایبٹ آباد کے صدر اور قیصر خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ نو منتخب عہدیداروں نے پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری سرفراز خان جدون نے پیپلزپارٹی سٹی ایبٹ آباد کی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ابرار حسین صدیقی سٹی صدر، راجہ مدثر سینئر نائب صدر، شیخ خوشدل نائب صدر، ملک محمد طاہر اور نیاز بٹ نائب صدر، محمد قیصر خان جنرل سیکرٹری، محمد طارق عباسی انفارمیشن سیکرٹری، محمد اختر شیروان ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور محمد اشفاق سیکرٹری فنانس مقرر کر دیئے گئے۔

پیپلزپارٹی سٹی ایبٹ آباد کی نو منتخب کابینہ نے پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :