صوبہ میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ کو نظر انداز کر کے کم نمبروں والی طالبات کی بطور لیب اسسٹنٹ بھرتی

جمعرات 19 اپریل 2018 14:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) گورنمنٹ کالجوں میں لیب اسسٹنٹ کی خالی آسامیوں کیلئے صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کو بھرتی میں نظر انداز کر کے کم نمبروں والی طالبات کو بھرتی کر لیا گیا جس سے میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی گئیں۔ حقدار طالبہ حق نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئی۔

(جاری ہے)

ملک پورہ کی رہائشی طالبہ نے بتایا کہ اس نے لیب اسسٹنٹ کی خالی آسامیوں کیلئے امتحان دیا جس میں اس نے 62 نمبر لیکر صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

طالبہ نے ایم ایس سی کیمسٹری میں گولڈ میڈل حاصل کر رکھا ہے۔ ہزارہ کی 18 اور ایبٹ آباد کی چار آسامیوں پر بھرتیاں تو مکمل کر لی گئی لیکن صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن لینے والی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کو نظر انداز کر کے ان کی جگہ 55، 53 اور 57 نمبر لینے والی طالبات کو بھرتی کر لیا گیا جس سے میرٹ کی دھجیاں بکھر گئیں اور حقدار طالبہ اپنے حق سے محروم ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :