گندم لے کر شہروں کے خریداری مراکز پر آنے والی ہیوی ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے پر عائد پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کی ہدایت

جمعرات 19 اپریل 2018 14:22

فیصل آباد۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) حکومت پنجاب نے ویٹ پروکیورمنٹ مہم کے دوران گندم لے کر شہروں کے خریداری مراکز پر آنے والی ہیوی ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے پر عائد پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کی ہدایت کر دی ہے اور اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈی سیزو ٹریفک پولیس افسران کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اگلے ہفتہ میں شروع ہونے والی گندم کی خریداری مہم کے دوران جو ہیوی ٹرانسپورٹ بشمول ٹرالرز ، ٹرک، ٹریکٹر ٹرالیز وغیرہ گندم لوڈ کر کے فروخت کرنے کیلئے محکمہ خوراک کے خریداری مراکز پر لانا چاہیں انہیں پہلے سے عائد دفعہ144کے تحت شہری علاقوں میں داخلے پر عائد پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا جائے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اکثر اضلاع میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے شہروں میں داخلے پر پابندی عائد ہے جس کے باعث ٹریفک پولیس حکام ان گاڑیوں کو شہری حدود میں داخل نہ ہونے دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چونکہ خریداری مراکز تک پہنچنے کیلئے مذکورہ ہیوی ٹرانسپورٹ کو شہروں سے گزرنا پڑتا ہے لہٰذ اا نہیں اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔سرکاری ذرائع نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز ، ایس پیز وڈی ایس پیز ٹریفک ،چیف ٹریفک آفیسرز اور دیگر حکام کو بھی ضروری احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔