چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا ،ْ

شہریوں کی شکایات سنیں

جمعرات 19 اپریل 2018 14:35

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا ،ْ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور شہریوں کی شکایات سنیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ہسپتالوں کے فضلے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سماعت روک کر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی خیبرپختون خوا صلاح الدین اور محکمہ صحت کے حکام بھی چیف جسٹس کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے شہریوں کی شکایات بھی سنیں اور محکمہ صحت کے حکام کو ان شکایات کو حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ مریضوں اور ڈاکٹروں نے شکایات کے انبار لگادئیے۔ شہریوں نے شہر میں علاج معالجے کی مناسب سہولیات نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہ کوئی تبدیلی نہیں آئی، چیف جسٹس صاحب ہمیں آپ سے توقعات ہیں۔ ڈاکٹر بھی پھٹ پڑے اور بولے کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جب کہ کام زیادہ لیا جارہا ہے۔