قومی ٹیم سائوتھ ایشین ہوپس جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، خواخہ حسن ودود

جمعرات 19 اپریل 2018 14:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سات رکنی قومی ٹیم سائوتھ ایشین ہوپس جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ کل جمعہ سے مالدیپ میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن ودود نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے سات ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان مالدیپ، پاکستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 22 اپریل تک جاری رہے گی۔ سات رکنی قومی ٹیم میں انڈر۔18 میں عبداللہ، فیضان اور سعاد جواد، انڈر۔15 شاہ خان، حبیب اور امم خواجہ جبکہ انڈر۔ 14 ہوپس میں عمر شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ ساجد حسین چیف دی مشن، شاہد بلوچ منیجر اور خالد محمود کوچ ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرے گی، قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے بعد 24 اپریل کو واپس وطن پہنچے گی۔