بھمبر‘موٹر سائیکل اور ڈمپر میں تصادم ‘ دوا فراد شدید زخمی‘میرپور ہسپتال منتقل

جمعرات 19 اپریل 2018 14:51

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) بھمبر سماہنی روڈ سوکا تالاب کے مقام پر موٹر سائیکل اور ڈمپر میں تصادم ، دوا فراد شدید زخمی ، موٹر سائیکل ٹوٹ گیا ، دونوں افراد کو بھمبر سے میرپور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق بھمبر سماہنی روڈ پر شہر سے تقریبا دس کلومیٹر کے فاصلے پر سوکا تالاب کے مقام پرڈمپر نمبر TKF/761جسکو ڈرائیور منشاد ولد غلام رسول ساکن میٹھی ریت چلا رہا تھا جس کے ساتھ سامنے سے آتا موٹر سائیکل ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار غلام عباس ولد محمد مقبول ساکن پہل چوہان بھمبر اور ساجد ولد صابر ساکن بنگ درائیاں شدید زخمی ہو گئے جبکہ موٹر سائیکل بری طرح ٹوٹ گیا دونوں زخمیوں کو فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر لایا گیا جہاں دونوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد میرپور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دوسری طرف پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے

متعلقہ عنوان :