تنظیم جرال راجپوت کو منظم کرنا وقت کی ضرورت ہے‘ بانی تنظیم نذیر جرال کے لگائے پودے کی نشوونما کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے

تنظیم جرال راجپوت کے سابق مرکزی صدر و کمشنر ریٹائرڈ مرزا جاوید اقبال جرال کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 19 اپریل 2018 14:51

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) تنظیم جرال راجپوت کے سابق مرکزی صدر و کمشنر ریٹائرڈ مرزا جاوید اقبال جرال نے کہا ہے کہ تنظیم جرال راجپوت کو منظم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ بانی تنظیم ڈی سی نذیر حسین جرال کے لگائے ہوئے پودے کی نشوونما کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ برادری میں اتحاد و اتفاق اور دیگر تمام قبائل کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

تحریک آزادی کشمیر اور استحکام پاکستان کے لیے افراد برادری کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں اور ہم وطن کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم جرال راجپوت کے ایک جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو کہ کھاریاں کے مقام پر ان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل مرزا خادم حسین اور ظفر مفتی کے سرا نجام دئیے اجلاس میں تنظیم جرال راجپوت کو منظم کرنے کے لیے عبوری ڈھانچہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلہ میں بریگیڈئیر محمد منیر جرال کو کنو نیئر اور محمد انور جرال (میرپور) راجہ عبد الرشید جرال (گجرات)، محمد اکرم جرال (جہلم) ، محمد اکرم جرال (گوجرانوالہ)، مرزا محمد بشیر جرال(لاہور) ، مرز ا اعجاز جرال (بھمبر)، مرزا خالد جرال (کوٹلی) کو ممبران نامزد کرتے ہوئے تین مرکزی عہدیداران کے عبوری مدت کے لیے انتخاب کے لیے مشاورت کی ہدایت کی گئی۔

باہمی مشاورت اور جنرل اجلاس کی توثیق سے ایک سال کی عبوری مدت کے لیے محمد عظیم جرال(اسلام آباد) کو صدر محمد جاوید صادق جرال (بھمبر) کو سینئر نائب صدر اور مرزا جاوید اقبال (سابق کنٹرولر تعلیمی بورڈ میرپور) کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ عبوری مدت کے لیے منتخب ہونے والے عہدیداران تنظیم کے آئین میں ضروری ترامیم کرنے اور ایک سال کے بعد مرکزی انتخاب کرانے کے لیے اقدامات کرنے کے پابند ہو ں گے۔

تنظیم جرال راجپوت کے مرکزی صدر مرزا جاوید اقبال جرال نے عبوری مدت کے لے منتخب ہونے والے عہدیداران سے حلف لیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہا کہ جرال برادری کے اتحاد و اتفاق قائم کرنے اور مستحق افراد کی امداد کے لیے سبھی افراد کو مل جل کر جدوجہد کرنی ہو گی۔اس موقع پر تنظیم جرال راجپوت روالپنڈی کے صدر کرنل کو ثر جرال نے ماڈل کے ذریعے راولپنڈی تنظیم کی کارکردگی اور اقدامات کا خاکہ پیش کے جسے تمام شرکائے اجلاس نے سراہا۔

مقررین نے سابق وزیر و ممبر آزاد جموں کشمیر اسمبلی راجہ محمد صدیق جرال کو آزاد کشمیر کا بینہ میں شامل نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ۔ انھیں آزاد کشمیر کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر مرزا شفیق جرال، پروفیسر افضل مرزا کے علاوہمختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زائد نمائندہ افراد نے شرکت کی ۔

دریں اثنا تنظیم جرال راجپوت میرپور کے صدر مرزا گل زمان جرال ، سیکرٹری نشر و اشاعت محمد فاروق جرال، پروفیسر مرزا ارشد جرال، محمد انور جرال ، پروفیسر ظہور احمد جرال، سیکرٹری محمد اکرم جرال، محمد ارشاد جرال ، خان باز جرال، محمد نذیر جرال، گلبہار جرال، مرزا اعجاز جرال و دیگر عہدیداران و اراکین نے تنظیم کی عبوری مدت کے لیے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے بہتر توقعات کا اظہار کیا ہے۔