راولاکوٹ‘ مسلم لیگ ( ن)حسین کوٹ کا اجلاس ‘پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کی مذمت کی گئی

جمعرات 19 اپریل 2018 14:52

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) مسلم لیگ ( ن)حسین کوٹ کا اجلاس ‘پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کی مذمت ۔اعلی قیاد ت سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ن لیگ یو۔

(جاری ہے)

سی حسین کوٹ کے صدر منظور خان کی صدارت میں اہم ترین اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے مقررین نے اس یونین کونسل سے تعلق رکھنے والے صابر خان نامی ایک شخص یونین کونسل پکھر سے تعلق رکھنے والے خورشید نور اور یونین کونسل سنگولہ سے تعلق رکھنے والے ذبیر قادری کی طرف سے اختلافی بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے کہا کہ ہم ن لیگ کے کارکن ہیں ہمارے لیے مرکزی رہنماء طاہر انور ،اعجازیوسف ،حاجی رشید ،نوید صادق سب برابر ہیں اور محترم ہیں ہم کسی کے آلہ کار نہیں جماعت کو فالو کرتے ہیں ن لیگ کی قیادت ان میں سے جس کو ٹکٹ دے گی ہم اس کے ساتھ ہیں یہ عناصر اختلافی بیان دے کر جماعت کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں صابر خان الیکشن کی رات حاجی یعقوب کو چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہوا وہ بھی صرف حاجی یعقوب کے دور میں کی گئی اپنی کرپشن بچانے آخری وقت ہمارے ساتھ آیا ذبیر قادری کی بھی یہی پوذیشن ہے یہ لوگ اپنی حاجی یعقوب کے دور میں کی کرپشن بچانے ن لیگ کا سہار ا لیے ہیں انھیں جماعت کے اندر دراڑیں نہیں ڈالنے دیں گے ۔