ہم وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد خطہ کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے‘چوہدری طارق فاروق
آزادکشمیر کی حکومتی مشنری نے آزاد خطہ میں مسلم لیگ ن کی طرف سے گڈ گورننس کے قیام کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں بڑا کر دار ادا کیا ہے‘قائمقام وزیراعظم
جمعرات 19 اپریل 2018 15:05
(جاری ہے)
تقریب کی صدارت سابق ایس ایم بی آر راجہ فاروق احمد نیاز نے کی ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمن نے سرانجام دیے ۔
جبکہ تقریب سے وزیر خزانہ و صحت ڈاکٹر نجیب نقی ، سیکرٹری قانون ارشاد احمد قریشی، گزٹیڈ آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر سردار جاوید ایوب ، سابق سیکرٹری سردار رحیم خان ، اکرم سہیل ،کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری امتیازاحمد، خلیل احمد قریشی مرحوم کے صاحبزادے عدنان خلیل نے بھی خطاب کیا ۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ خلیل احمد قریشی مرحوم قاعدے قانون کے افسر تھے ۔ قانون کی حکمرانی اور میرٹ پر مکمل یقین رکھتے تھے اور آزاد کشمیر کے اندر 1980میں پہلی بار انہوں نے سروس رولز کو باقاعدہ تحریر ترتیب میں لایا ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ پہلی بار ممبر اسمبلی بنے تو وہ اور کئی دوسرے ممبر اسمبلی کسی بھی کام کے لئے خلیل احمد قریشی کا سامنا کرتے ہوئے سوچتے تھے کہ کہیں تحت ضابطہ کام نہ ہونے کے باعث کام رہ نہ جائے ۔انہوں نے کہا کہ خلیل احمد قریشی مرحوم صلاحیت کے اعتبار سے کسی بھی طرح قدرت اللہ شہاب جیسے بیوروکریٹس سے کم نہ تھے انہوں نے اپنے سے جونیئر افسروں کی تربیت و گرومنگ میںبھی اہم کردار ادا کیا۔ چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ سالا جمہوریت سردار سکندر حیات خان بڑے قانون وقاعدے والے ایڈمنسٹریٹر تھے اور بطور ممبر اسمبلی و وزیر ان سے بہت کچھ سیکھا اور موجودہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی بھی آزاد کشمیر میں ائینی اصلاحات کے حوالے سے بڑی خدمات ہیںاور آزاد کشمیر کے اندر گڈ گور ننس ، میرٹ کی بحالی اور ادادوں کے استحکام کے لئے موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں کے برعکس بڑا کام کررہی ہے ۔ وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیل احمد قریشی مرحوم نے آزاد کشمیر کے بیورو کریٹ سسٹم کو ’’سٹریم لائن کیا‘‘انہوںنے ادارے بنانے پر توجہ دی اور اب جو ادارے قائم ہیں ان سب کی بنیادوں میں خلیل کا بڑا کردار ہے ان کے دور میں آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کی انتظامی حالت بہت خراب تھی یونیورسٹی کی انتظامی و تدریسی حالت ٹھیک کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تو انہوں نے صرف دو تین سال میں آزاد کشمیر یونیورسٹی کو پاکستان کی پہلی 14یونیورسٹیوںکی فہرست میں لاکھڑا کیا ، راجہ فاروق نیاز نے کہا کہ خلیل احمد قریشی کو ان کی کارکردگی پر صدر پاکستان نے ہلال امتیاز سے نوازا، مرحوم خاموش طبیعت تھے ، دوستی صرف کام سے تھی ۔سردار رحیم خان نے کہا کہ فیاض علی عباسی اور ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمن نے آج ایک باوقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کر کے بڑا کام کیا جس پر وہ تحسین کے مستحق ہیں۔ خلیل احمد قریشی مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت تھے ۔ سول سروس کی ہسٹری تھے ۔ قوانین کی تدوین و ترتیب میں اہم کردار ادا کیا ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ۔ سابق سیکرٹری اکرم سہیل نے کہا کہ اچھے معاشروں کی اعلیٰ ظرفی کی یہ نشانی ہوتی ہے کہ وہ اپنے اسلاف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں ۔ خلیل احمد قریشی ادارہ جاتی ترقی پر یقین رکھتے تھے وہ عارضی طور پر کام چلانے کے بجائے اسے قوانین کے تابع لانے کی کوشش کرتے تھے وہ انسانیت سے بھرے ہوئے تھے ۔ سردار جاوید ایوب نے کہا کہ خلیل احمد قریشی مرحوم ذات ، قبیلہ اور علاقہ کے تعصبات سے پاک تھے ان کی پسند و ناپسند کام کے اعتبار ہوتی تھی ۔ ان کا کریکٹر اور کنڈکٹ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سیکرٹری قانون ارشاد احمد قریشی نے کہا کہ خلیل احمد قریشی ایک وژنری آدمی تھے ایسے لوگ صدیوں میں کبھی کبھی ہی پیدا ہوتے ہیں۔عدنال خلیل نے کہا کہ ہم اپنی زندگیوں میں خلیل احمد قریشی کے اصولوں کے مطابق چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میزبان فیاض علی عباسی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مرحوم خلیل احمد قریشی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ریفرنس سے قبل مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی ۔ تقریب میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ، سیکرٹری سروسز ڈاکٹر لیاقت حسین چوہدری ، سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی ،سیکرٹری زراعت ڈاکٹر شہلا وقار، سیکرٹری اطلاعات ، سیاحت و آئی مدحت شہزاد ، سیکرٹری خوراک راجہ عباس خان ،سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ خواجہ احسن ،سیکرٹری سیرا فاروق تبسم ، سیکرٹری انڈسٹری راجہ طارق محمود ، سیکرٹری برقیات شاہد اعوان، سیکرٹری تعلیم امجد پرویز ،کمشنر مظفرآباد امتیاز چوہدری ، کمشنر میرپور چوہدری طیب ، کمشنر پونچھ عبدالحمید مغل، سپیشل سیکرٹری صحت ظفر خان ، سپیشل سیکرٹری وزیر اعظم سیکرٹریٹ اعجاز خان ،سینئر ایڈیشنل سیکرٹری سروسز محمد عامرمرزا ، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سلیم گردیزی ، دی آئی جی طاہر قریشی، ڈی جی سول ڈیفنس خالد محمود مرزا،کمشنر بحالیات عطاء اللہ عطاء، ڈپٹی کمشنر ز ، سابق سیکرٹریزمحمود خان،الیاس عباسی اور محکمہ مال کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.