ساہیوال ، دو ڈاکو گن پوائنٹ پرچار لاکھ ستر ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار

جمعرات 19 اپریل 2018 16:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) قطب شہانہ روڈ پر چک 59جی ڈی کے قریب صوبائی وزیر ملک ندیم کامران مسلم لیگ (ن) پنجاب کے قائم مقام صدر کی کمپنی کے سیلز مین سے چار لاکھ ستر ہزار روپے کی نقدی دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے بیٹے ملک قاسم ندیم نے موبائل کمپنی کی فر نچائز لے رکھی ہے اور سیلز مین مو ٹر سائیکل پر دیہات سے کیش اکٹھا کر کے لا رہا تھا کہ چک 59۔

(جاری ہے)

جی ڈی کے قریب مو ٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائینٹ نقدی 4لاکھ 70ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ بہادر شاہ نے صوبائی وزیر کے بیٹے ملک قاسم ندیم کی رپورٹ پر مقدمہ 397,392 ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا سراغ نہیں چل سکا ۔نواحی چک 44.فائیو ایل کے قریب چار ڈاکوئوں نے ایک بیوپاری فیاض احمد سے چار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اس کے ڈیرہ سے 6لاکھ 65ہزار رو پے کی نقدی اور تین بھینس لوٹ کر ایک ٹرک میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے ۔پولیس یوسف والہ نے مقدمہ 397,392 ت پ درج کر کے ڈاکوئوں کا سراغ لگا لیا ایک ڈاکو وقاص کو گرفتار کر کے دو سروقہ بھینسیں بر آمد کر لی ہیں مزتوید تفتیش جاری ہے۔